واسا ملتان کی جانب سے شہر بھر میں بلا تعطل آپریشن جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ماہ صفائی مہم کے تحت واسا ملتان کی جانب سے شہر بھر میں بلا تعطل آپریشن جاری ہے، 28 جنوری سےجاری مہم میں9سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر نکاسی آب کی شکایات کے تدارک کے لیے سیوریج لائنوں اور نالوں کی صفائی کا کام دن رات جاری ہے۔
جبکہ مین ہولز کورز کی مرمت اور کورز کی مرمت کا عمل زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سر انجام دیا جا رہا ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر موصول ہونے والی تمام شکایات سمیت شہریوں کو نکاسی آب اور مین ہولز کورز سے متعلق فراہم کیے جانے والے ریلیف بارے سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ روز واٹر ورکس روڈ رکشہ مارکیٹ میں نالے کی صفائی کے عمل کا معائنہ کیا، اس دوران انہوں نےتمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اب موسم بہتر ہو گیا ہے سیوریج لائنوں کی خصوصی صفائی۔ مہم میں تیزی لائی جائے۔
انہوں نے 13 رجب کے حوالے سے علی چوک سے باوا صفرا روڈ کا بھی دورہ کیا، اور عید گاہ سیوریج سب ڈویژن کی ٹیم، مشینری کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔



















