Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا نادھندگان کے خلاف ایکشن میں تیزی آگئی

منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر کی ہدایت پر شعبہ ریکوری کی طرف سے فروری کے آخری عشرے میں نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے ۔

گھریلو،کمرشل صارفین کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے ۔

ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد کی سربراہی میں شہر بھر کے تمام سرکل انچارج کی نگرانی میں سپیشل ڈسکنکشن ٹیمیں ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک ہیں ۔

گزشتہ روز شہر بھر میں 16 سرکل انچارجز نے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے87 کنکشنز منقطع کردیئے ۔

اس موقع پر نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ اپنے ذمہ واسابلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں، بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button