Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا کا ڈی سلٹنگ مہم کا سلسلہ تیزی سے جاری

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا کی ہدایت پرمون سون سیزن کے انتظامات، نکاسی آب کی شکایات کے تدارک کے لیے سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی کرنے کے پلان کے تحت شہر کے مختلف علاقوں ڈی سلٹنگ مہم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، اور تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر درجنوں ٹیمیں مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے دن رات متحرک ہیں ۔

جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب اور جمعہ کے روز ڈی سلٹنگ ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ بھی ایم ڈی واسا قیصر رضا کو پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سورج میانی سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے نشتر روڈ،عید گاہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے محلہ اسلام نگر،حسن اباد، شمس آباد، گلگشت سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے زکریا ٹاؤن ممتازآباد سوریج سب ڈویژن کی طرف سے شان چوک شاہ رکن عالم کالونی ،حیدر پورہ،نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے ایکس بلاک نیو ملتان ،بہاری کالونی ،تیل مارکیٹ حسین آگاہی ،قاسم پور سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے فرید کینال،نیو شاہ شمس کالونی ،ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے میتلا ٹاؤن ،اسلام نگر،الجیلان روڈ، جبکہ حسن پروانہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے اکبر روڈ،نالہ ولی محمد، اور گارڈن ٹاون سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے بستی خدا داد،محمد پور گھوٹہ، نادر آباد پھاٹک کے علاقوں میں درجنوں مین ہولز کی صفائی کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی ۔

جس پر ایم ڈی واسا قیصر رضا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لا کر کارکردگی موثر بنانے کی ہدایت کی ، اور مین ہولز کو مکمل طور پر صاف کرنے کا حکم دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button