واسا ملازمین ڈیلی ویجز ملازمین کے گھروں میں بھوک کے ڈیرے، دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

واسا اتھارٹی بننے، اجلاس نہ ہونے بچٹ منظور نہ ھونے پر واسا ملتان کے ڈیلی ویجز اور کلیریکل سٹاف دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے ، جس کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آ پہنچی ہے، متاثرہ ملازمین نے فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واسا ملتان شدید مالی بحران سے دو چار ہے ، ریکارڈ ریکوری کے باوجود 200 ڈیلی ویجز ملازمین سمیت مجموعی طور پر 200 سے زائد ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں ، بروقت تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقے ہیں اور بعض ملازمین کے بجلی، گیس کے کنکشن بھی عدم ادائیگی پر کٹ چکے ہیں۔
متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ واسا انتظامیہ نے انہیں تنخواہیں دینے کی بجائے میپکو اور پٹرول پمپ مالکان کو کروڑوں روپے کے واجبات ادا کر دیے ہیں ، جس کے باعث ان کی تنخواہ مسلسل 2 ماہ سے تاخیر کا شکار ہے۔
واسا ملازمین نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا لاھور، مینیجنگ ڈائریکٹر خالد رضا ڈائریکٹر ایڈمن، ڈی سی ملتان ،کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ، بصورت دیگر وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے –




















