Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سیوریج لائن میں ریت کی بوریاں ڈالنے والے افراد کی تلاش شروع

منییجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان قیصر رضا نے سمیجہ آباد کے علاقے میں کراؤن فیلیئر کی مرمت کے دوران ریت کی بوریاں برآمد ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایسے افراد کا کھوج لگا کر سخت ایکشن لینے اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا سمیجہ آباد 40 فٹی روڈ نزد رانا چوک پر کراؤن فیلیئر کی مرمت کا معائنہ کرنے کے لیے گزشتہ روز موقع پر پہنچے تو سیوریج لائن سے بڑی تعداد میں ریت کی بوریاں نکالی جا رہی تھیں۔

ایم ڈی واسا نے اس صورتحال پر شدید تشویش اور حیرانگی کا اظہار کیا ۔

موقع پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج سنٹرل ڈویژن حافظ محمد وقاص نے ایم ڈی واسا کو بتایا کہ سمیجہ آباد کے اردگرد کے رہائشی اپنے کھیتوں کو سیراب کرنے کے لئے چوری چھپے سیوریج لائن کو بلاک کرکے پانی حاصل کرتے ہیں، جس سے نہ صرف نکاسی آب کے شدید مسائل پیدا ہوتے ہیں بلکہ سیوریج سسٹم کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

جس پر ایم ڈی واسا نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند افراد کے اس غلط اقدام کی وجہ سے نہ صرف عوام کو نکاسی آب کے حوالے سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بلکہ انہی وجوہات کی وجہ سے یہ کراؤن فیلیئر کا واقعہ بھی پیش آیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ، ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے ۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے الفلاح مارکیٹ کے علاقے میں 24 انچ قطر کی سیوریج لائن پر (2 ) کراؤن فیلیئرز، عقب سبزی منڈی میں( 1)، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم روڈ پر( 2 ) جبکہ وہاڑی روڈ گرڈ اسٹیشن والی گلی میں ( 3) کراؤن فیلیئرز کے مقامات کا بھی دورہ کیا ۔

انہوں نے الفلاح مارکیٹ کے کراؤن فیلیئرز کی مرمت کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی ، جبکہ دیگر مذکورہ مقامات پر مرمت کے جاری کام کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button