Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا ملتان کو1 ارب 59کروڑ 12لاکھ روپے مالیت کی مشینری فراہم کرنے کی منظوری

شہر اولیاء کے مکینوں کے لیے خوشخبری واسا ملتان کو1 ارب 59کروڑ 12لاکھ روپے مالیت کی مشینری فراہم کرنے کے میگا پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

اس منصوبے کی منظوری گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چیئرمین پلاننگ کمیشن کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی واسا ملتان محمد ندیم نے خصوصی طور ویڈیو لنک پر شرکت کی۔

جاپان کی طرف سے واسا ملتان کو یہ مشینری گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں فراہم کی جا رہی ہے۔

واسا ملتان اور جاپانی کمپنی جائیکا کے درمیان باقاعدہ ایم او یو پر دستخط بھی کیے جا چکے ہیں ، اور جاپانی انجینئرز پر مشتمل وفد نے ملتان میں آ کر مشینری کے استعمال بارے واسا افسران کی ٹریننگ کا عمل اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے مسائل کا جائزہ بھی لیا جا چکا ہے۔

جدید مشینری میں سکر، فلشر، کرین، کلینگ مشین ،ڈمپنگ ٹرک، ڈی واٹرنگ پمپ، پک اپ ٹرک، لفٹر سمیت دیگر مشینیں شامل ہے منصوبے میں واسا ملتان کو جدید کیمرے بھی فراہم کیے جائیں گے۔

جس کے تحت نہ صرف سیوریج لائن کی بندش کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا بلکہ بندش کو دور کرنے کے بعد بھی سیوریج لائن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا ،ان جدید کیمروں کے ذریعے سیوریج لائنوں کا بغور جائزہ لے کر قبل از وقت کراؤن فیلیئر کا پتہ لگایا جائے گا اور متعلقہ بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی ممکن بنائی جائے گی ۔

سی ڈی ڈبلیو پی سے منصوبے کی منظوری کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے ملتان کے شہریوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے دوست ملک جاپان کے ذریعے واسا ملتان کو جدید مشینری کی فراہمی کا منصوبہ جنوبی پنجاب کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس مشینری کے ذریعے واسا ملتان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا ،اور پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا ۔

انہوں نے اس منصوبے کے فوکل پرسن ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد ندیم کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button