Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا ملتان کا شہر بھر میں میں بلاتعطل آپریشن جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ماہ صفائی مہم کے تحت واسا ملتان کی جانب سے شہر بھر میں میں بلاتعطل آپریشن جاری ہے۔

اس مہم کے تحت واسا ملتان کی طرف سے شہر بھر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 24 گھنٹے کاروائی کی جا رہی ہے۔

مہم کے تحت 9سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر نکاسی آب کے حوالے سے روزانہ سینکڑوں جبکہ مین ہول کورز کی مرمت کے حوالے سے درجنوں شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے ۔

ایم ڈی واساشہزاد منیر کی طرف سے شکایات سمیت شہریوں کو نکاسی آب اور مین ہولز کورز سے متعلق فراہم کیے جانے والے ریلیف بارے سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، اور تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو کمپلینٹس اور سر گرمیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس دوران تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے سوموار اور منگل کی درمیانی شب سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق ممتاز آباد سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے شاہین آباد،یعقوب ٹاؤن،قاسم پور سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے فاطمہ جناح ٹاؤن، نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف ایس بلاک نیو ملتان، ہٹھار روڈ حسین آگاہی، گلگشت سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے بستی نو ،اتحاد کالونی، عید گاہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے حسن آباد،شمس آباد ،وحدت کالونی، ولایت آباد، سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے اسلام نگر،نوید ٹاؤن،چای چھتیس والا، گارڈن ٹاؤن سیوریج سب ڈویژن نے بستی خدا داد،رمضان آباد، سورج میانی سب ڈویژن کی طرف سے مین نشتر روڈ میں درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی۔

جس پر انہوں نے سیوریج افسران اور ان کی ٹیموں کو رسپانس کو مزید بہتر بنانے اور ماہ صفائی مہم کا آخری ہفتہ ہونے کے پیش نظر سر گرمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا حکم دیا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button