Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عید پر واسا سٹاف کی شاندار کاکردگی، ایم ڈی کی ستائش

مینجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان قیصر رضا نے کہاہے کہ عید تعطیلات کے دوران واسا فیلڈ اور مینٹیننس سٹاف نے جس طرح فراہمی ونکاسی آب کی بلا تعطل سہولیات کو ممکن بنایا ہے، وہ لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عید سے قبل بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران واسا ملازمین نے فراہمی ونکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور کردار ادا کیا ، اور اس تمام صورتحال میں سیورمین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے ہمیشہ شدید گرمی سردی کی پرواہ کیے بغیر نکاسی آب کے سسٹم کو رواں رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار عید تعطیلات کے دوران واسا افسران اور سٹاف کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے دوران کیا ۔

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا نے اس دوران مزید کہا کہ عید تعطیلات کے آغاز سے قبل واسا نے فراہمی ونکاسی آب کی سروسز کی فراہمی کے لیے خصوصی پلان تیار کیا تھا، اور رمضان المبارک کے دوران نہ صرف نکاسی آب کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا گیا بلکہ فراہمی آب کا دورانیہ 3 سے بڑھا کر 4مرتبہ کر دیا گیا، اور ساتھ ساتھ سیوریج لائنوں کی صفائی مہم کا عمل بھی جاری رکھا گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں جہاں جہاں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام جاری تھا، ان راستوں کو عید تعطیلات سے قبل ہنگامی بنیادوں پر ہموار کر کے شہریوں کو بھرپور ریلیف دیا گیا ، اور ایسے تمام راستوں کو ٹریفک ایبل کیا گیا ۔

انہوں نے اس دوران شعبہ ریکوری کو عید کی طویل تعطیلات ختم ہونے پر اپنی کارکردگی کوبڑھانے اور ماہانہ ریکوری میں تیزی لانے کابھی حکم دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button