واسا کی ریکوری ٹیموں کا آپریشن تیز ۔۔۔ایک دن میں 87 کنکشن منقطع

منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر کی ہدایت پر شعبہ ریکوری کی طرف سے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔
گھریلو،کمرشل صارفین کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے ۔
ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد کی سربراہی میں شہر بھر کے تمام سرکل انچارج کی نگرانی میں سپیشل ڈسکنکشن ٹیمیں ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک ہیں ۔
گزشتہ روز شہر بھر میں 16 سرکل انچارجز نے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 87 کنکشنز منقطع کردیئے ۔
اس موقع پر نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ اپنے ذمہ واسابلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں، بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایم ڈی واسا نے فروری کے مہینے کے لئے شعبہ ریکوری کیلئے 6 کروڑ روپےکا ٹارگٹ مقرر کیا ہے اور ڈائریکٹر ریکوری کو تمام ریکوری انسپکٹرز، سرکل انچارجز اور اسٹنٹ ڈائریکٹرز کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔



















