Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا نے "ماہ صفائی مہم” کے اعداد وشمار جاری کردئے

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 28 جنوری سے شروع ہونے والا ” ماہ صفائی مہم "کا مہینہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے ۔

ماہ صفائی مہم سیوریج، ڈرینز، مین ہولز کی صفائی اور کورز رکھنے ان کی مرمت کے لئے مختص کیا گیا تھا۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر کی ہدایت پر واسا ملتان نے نکاسی آب مہم کے تحت خصوصی مہم میں بلاتعطل 24 گھنٹے آپر یشن جاری رکھا ،28 جنوری سے شروع کیے جانے والے ماہ صفائی مہم 27 فروری کی شب کو اختتام پذیر ہوا ۔

تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں نے سیوریج، مین ہولز کی صفائی اور کورز رکھنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے تحت کل (3677) سرگرمیاں سرانجام دی گئیں ، جن میں مین ہولز کو رکھنے اور ان کی مرمت کی کل 290 شکایات کا ازالہ کیا گیا، جبکہ ماہ صفائی مہم کے دوران 3387 نکاسی آب کی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

مہم کے دوران مین ہولز کی دن رات بھرپور صفائی کی گئی۔

دریں اثناء منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر نے تمام سیوریج اور ڈسپوزل سٹیشن ڈویژنوں کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی اور مین ہولز کی مرمت کے ساتھ ساتھ کورز نہ ہونے کی شکایات کا ازالہ کرنے کا عمل بلاتعطل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button