Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا : رمضان المبارک میں شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے پلان تیار

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔

شکایات کے ازالہ کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں جوکہ دوپہر (2) بجے تا رات (9) بجے تک سیوریج اوور فلو اور واٹر سپلائی لیکج کی روک تھام کے لئے فیلڈ میں متحرک رہیں گی۔

جبکہ شعبہ واٹر سپلائی کو رمضان المبارک میں سحر وافطار کے اوقات اضافی پانی کی فراہمی اور واسا کے زیرانتظام (65) واٹر فلٹریشن پلانٹس پر خصوصی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار گذشتہ روز دعوت اسلامی ملتان کے وفد سے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں شب برات کے انتظامات کے حوالے سے شکریہ ادا کیے جانے کے موقع پر کیا۔

اس دوران وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو دینی کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا ، جس پر انہوں نے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

دریں اثناء سیوریج سنٹرل ڈویژن کی طرف سے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو گھنٹہ گھر چوک پر سیوریج لائن کی شدید بندش کو مکمل طور پر دور کرنے اور ونیچنگ مشین کے ذریعے (18) انچ قطر کی (200) فٹ لائن کی صفائی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس پر ایم ڈی واسا نے ہٹھار روڈ حسین آگاہی میں سیوریج لائن کی صفائی کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button