واسا کا عاشورہ محرم کے خصوصی پلان پر عملدرآمد تیزی سے جاری

منیجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان قیصر رضا کی ہدایت پر عاشورہ محرم کے خصوصی پلان پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے ، دن اور رات کے اوقات شہر کے مختلف علاقوں کے جلوس روٹس پر آپریشن کیا جا رہا ہے ۔
جبکہ شہریوں کو نکاسی آب کی سہولت کی فراہمی، جلوس روٹس پر گٹروں کے ڈھکنوں کی مرمت،سیوریج سسٹم کے اوور فلو کے خاتمے اور لائنوں کی صفائی کے لیے بلا تعطل کارروائی کی جا رہی ہے۔
تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ، شکایات کا فوری ازالہ کرنے میں سرگرم ہیں سوموار کی شب اور منگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ جلوس روٹس،امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیا، اور جلوس روٹس پر درجنوں مین ہولز کی مرمت بھی کی گئی۔
سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں جاری ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق گلگشت سیوریج سب ڈویژن نے زکریا ٹاؤن، ممتاز آبادسیوریج سب ڈویژن کی طرف سے شریف پورہ، قاسم پور سب ڈویژن کی طرف سے گلشن فیض،نوید کالونی، قاسم پور کالونی،نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے رائٹرز کالونی، شمس آباد،عید گاہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے آستانہ حسن آباد، سورج میانی سب ڈویژن کی طرف سے چوک فوارہ، بوہڑ گیٹ، حسن پروانہ سب ڈویژن کی طرف سے نواں شہر،سوتری وٹ، آستانہ اللہ بخش،گارڈن ٹاؤن سیوریج سب ڈویژن میں قاسم بیلہ، ولایت آباد سب ڈویژن کی طرف سے میتلا ٹاؤن، رانا دال فیکٹری کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی۔
جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں ٹیموں کو محرم الحرام کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق متحرک کرنے اور زیادہ سے زیادہ مین ہولز کی صفائی اور مرمت کروانے کی ہدایت کی ہے۔


















