Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"پانی اور صنعتی مساوات؛ جہاں پانی بہتا ہے وہاں برابری بڑھتی ہے” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) کی زیر صدارت عالمی یوم آب کی مناسبت سے "پانی اور صنعتی مساوات؛ جہاں پانی بہتا ہے وہاں برابری بڑھتی ہے” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ واٹر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کلسٹر کا افتتاحی اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔

آن لائن بین الاقوامی گیسٹ سپیکر ڈاکٹر ایما سنگھ کارکی (آسٹریلیا) نے صنفی مساوات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں زراعت پر روشنی ڈالی۔
آمنہ باجوہ (FAO) نے زراعت میں خواتین کے کردار پر گفتگو کی۔ڈاکٹر ابوبکر اور تانیہ عمران نے پانی کے بہتر انتظام کے لیے صلاحیت سازی پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر آصف علی نے پانی کے پائیدار استعمال اور شمولیتی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں مزید کہا کہ پانی ہماری زندگی کا اہم جز ہے اس کی کمی سے دنیا میں زندگی کا وجود بے معنی ہو کر رہ جائے گا۔ آج پانی کی کمی کا مسئلہ ایک سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ زمین کے 71 فیصد حصے پر پانی اور 29 فیصد پر خشکی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ اور ڈاکٹر سیف اللہ نے کہا کہ پانی اور توانائی ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے بدقسمتی سے پاکستان میں پانی سے صرف آٹھ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ 40 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پانی کے قطرے قطرے کو محفوظ بنانے کے لیے اس کی حفاظت بہت ضروری ہے کیونکہ پانی زندگی ہونے کے ساتھ ساتھ دولت بھی ہے۔

اس موقع پر یونیورسٹی فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button