زرعی یونیورسٹی میں واٹر ریسورس مینجمنٹ کے موضوع پر ٹریننگ ورکشاپ
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر انجینئرنگ اور سوسائٹی آف انجینئرز اینڈ ٹیکنالوجسٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ انٹرنیشنل ٹریننگ ورکشاپ واٹر ریسورس مینجمنٹ کے موضوع پر کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کی۔
تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں ذراعت کے شعبہ کی بقا کے لیے پانی جیسے قیمتی اثاثے کا احتیاط کے ساتھ استعمال نہایت ضروری ہے۔
اس کے لیے تمام تر کاوشوں کو بروئےکار لایا جائے ورکشاپ کے گیسٹ سپیکر ڈاکٹر اختر عباس نے پانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے آسٹریلیا اور پاکستان کا موازنہ کیا ، انہوں نے تربیتی ورکشاپ میں نئے طریقوں اور آلات سے آگاہ کیا جن کے استعمال سے پانی کی ضرورت کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ظفر سیال کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پانی کے ذخائر کو کفالت سے استعمال کرنا ہو گا۔
زرعی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر سرفراز ہاشم کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم پانی کی بچت اور نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے پر عزم ہیں اور اس مشن میں ہر ممکن کوششوں کو بروکار لاتے ہوئے زراعت کے شعبے میں پانی کے بہتر استعمال کو یقینی بنائیں گے۔
تقریب آن لائن خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل رائے نے پانی کے استعمال کے لیے ماڈلنگ ٹیکنالوجی سے متعارف کروایا۔
سہیل علی نقوی ( ڈائریکٹر فریش واٹر) ڈاکٹر عمران اعظم ( منیجر واٹر پاکستان ) اور دیگر ممبران،میجر طاہر خان،ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئرنگ محمد صابر، محسن خان،عمیر سلطان،شازیہ حنیف،مقرب علی اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔