Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے قاسم ہال میں پانی کا پائپ پھٹ گیا
زکریا یونیورسٹی کے قاسم ہال میں پانی کا پائپ پھٹ گیا، تین دن سےپانی کی فراہمی متاثر، طلباء گرم پانی کو ترس گئے۔
زکریا یونیورسٹی کے قاسم ہال ہاسٹل میں پانی کی سپلائی کا پائپ پھٹنے سے سپلائی متاثر ہورہی ہے، جس کی وجہ سے پانی پریشر سے نہیں آرہا ہے ، ہاسٹل میں لگی موٹرز بھی محدود ٹائم کےلئے چلائی جارہی ہیں۔
صبح کے اوقات میں پانی کا پریشر نہ ہونے کیوجہ سے طلباء کو گرم پانی دستیاب نہیں ہوتا۔
یہ مسئلہ ہاسٹل انتظامیہ کے علم میں لایا گیا مگر تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، سکالرز نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔