Breaking NewsSportsتازہ ترین
سیکورٹی ٹیم کی رپورٹ کے بعد پاکستان کے دورے کا اعلان کریں گے :انگلینڈ

انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں ان کی سکیورٹی ٹیم آج یا کل رپورٹ دے گی ، جس کے بعد دورہ پاکستان کا فیصلہ کریں گے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبرداری سےآگاہ ہیں۔
ہم وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ نیوزی لینڈ نے اچانک دورہ کیوں منسوخ کیا زمینی حقائق جاننے کے لیے ان کے سکیورٹی ماہرین کی ٹیم پاکستان میں ہے جس سے رابطے میں ہیں، ماہرین کی ٹیم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، ٹیم آج یا کل اپنی رپورٹ دے گی۔
ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے یا نہیں اس حوالے سے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کریں گے۔


















