کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنے کا حق ہے: افغان طالبان

ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنے کا حق ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں، کسی بھی ملک کے خلاف مسلح آپریشن کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت مسلمان بھی برابری کے حقوق کے مستحق ہیں، حقانیوں کے خلاف پروپیگنڈا محض دعوؤں پر مبنی ہے، حقانی کوئی گروپ نہیں وہ اسلامی امارت کا حصہ ہیں۔
سہیل شاہین نے واضح کیا کہ طالبان کا 1999 میں بھارتی طیارے کے اغوا میں کوئی کردار نہیں تھا، 1999 میں ہائی جیکنگ کیس میں ہم نے مدد فراہم کی تھی، بھارت کو ہمارا شکر گزار ہونا چاہیے۔
ترجمان طالبان نے کہا کہ طالبان مخالف پروپیگنڈا صرف بھارتی میڈیا پر کیا جارہا ہے، پنج شیر وادی میں صورت حال پریشان کن ہے، ہم نے کوئی ہٹ لسٹ تیار نہیں کی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی حفاظت طالبان کی ذمہ داری ہے، کسی کی جان، مال، عزت کو پامال نہیں کیا جائے گا۔


















