متوازن اور مضبوط ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے، شان مسعود
میزبان پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم ایک متوازن اور مضبوط ٹیم کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، ماضی کاجائزہ لیکر ایک ایسا سکواڈ ترتیب دیا ہے جو ہر شعبے میں اپنی کارکردگی دکھانے کا ہنر رکھتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلئے سکواڈ کا اعلان کردیا
ٹیسٹ میچ کی حکمت عملی ایک دن کی نہیں ہوتی، ہم جب 11 پلیئرز کا اعلان کرتے ہیں تو ہم بہت کچھ دیکھ رہے۔سلمان اور ابرار کے ساتھ سپن کو مدد ملے گی، وہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔
پریس کانفرنس ملاحظہ فرمائیں ۔
شاہین،نسیم اور عامر جمال کا پیس اٹیک اچھا رہےگا اپنی الیون کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گےبین سٹوکس کی کوالٹی ہے ٹاپ آل راؤنڈر ہیں ۔انگلینڈ نے ان کے بغیر بھی کھیلا ہے ۔وہ ایک پر نہیں رہتے۔سری لنکا اگرچہ آخری ٹیسٹ جیتا۔لیکن پاکستان کی کنڈیشنرز مخلتف ہیں۔ہم اپنی سٹرینتھ پر فوکس رکھیں گے۔ہم جیتنے کی پوزیشن پر ہارجاتے ہیں ۔اس پر قابو کرنا ہوگا شان مسعود کہتے ہیں کہ ہم ملتان میں انگلینڈ کے خلاف پہلے بھی جیت کے قریب آکر ہارے تھے،اس کمزوری کو دور کریں گے ایک فنشر کی ضرورت ہے اس لئےہرشعبہ کو دیکھا گیاہے