Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مہنگائی کاجن اس سال بوتل میں بند کردیں گے: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام سے لاتعلق نہیں ہیں ان کی پریشانیوں کا احساس ہے، 2023سے پہلے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کوروناکےباعث گزشتہ 2سال سےعالمی معیشت بحرانوں کی زدمیں ہے لیکن مشکلات عارضی ہیں۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مشکلات آتی رہتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ختم ہوجاتی ہیں یہ مشکلات بھی عارضی ہیں، تمام بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، مہنگائی کا تدارک کرکے عوام کا ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے ماضی کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کرپشن، اپنوں کو نوازنے کیلئےقومی خزانہ بےدردی سےلوٹاگیا، بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں، فارن کرنسی اکاؤنٹ کھولے گئے، ماضی کےحکمران دوران اقتدارملک میں بعد میں باہرچلےگئے۔

ماضی میں قوم کےپیسوں سےعیاشی کی گئی مگر اب ایسانہیں ہے، موجودہ حکومت قومی خزانے اور وسائل کوعوامی ترقی پرصرف کررہی ہے، پہلی بارعوام کا پیسہ حقیقی معنوں میں عوام کی ترقی پرصرف ہورہاہے، لیکن وسائل کےمقابلےمیں مسائل زیادہ ہیں جوراتوں رات حل نہیں ہوسکتے، مہنگائی کا احساس ہے، 2023سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں وطن کی مٹی سے پیار ہے اور ملک سے وفا کرنا جانتے ہیں، ہمیں یہیں رہنا ہے ہمارے نہ بیرون ملک فلیٹس ہیں نہ اکاؤنٹس، موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے کہ کسی قسم کی کرپشن کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، کرپشن سے متعلق وزیراعظم کی زیروٹالرنس کی پالیسی قابل تحسین ہے۔

وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جتنے چاہے مارچ کرلے ناکام رہے گی، ان ہاؤس تبدیلی ہوگی نہ حکومت ختم ہوگی، پی ٹی آئی عوام کے اعتماد پر پوری اتری ہے، ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں جائیں گے اور دو ہزار تیئیس کے الیکشن میں بھی تحریک انصاف ملک بھرمیں کامیابی حاصل کریگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button