Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان ٹیم کو آسان نہیں لیں گے : جوئے روٹ

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کھلاڑی جوئے روٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بہترین ٹیم ہے، ہم نے بے شک انہیں پچھلی مرتبہ کلین سوئپ کیا تھا لیکن ہم کسی کو آسان نہیں لیتےز اچھا مقابلہ ہوگا۔

ہمارا فاسٹ باؤلنگ اٹیک تھوڑا کم تجربہ کار ہے لیکن بہرحال ہم اپنے ملک میں چیف جیت کرا رہے ہیں، ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا یہاں سپن اور فاسٹ دونوں کنڈیشن ہو سکتی ہیں۔ ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ریکارڈ بہت دور ہے، میں نے ایسا کچھ نہیں سوچا کہ اس کو توڑوں۔ الیسٹر کک کے ریکارڈ کے بارے میں انہوں نے کہا یہ اعزاز کی بات ہے ان کے پاس یا میرے پاس ایک بات ہے۔

ایک اور سوال کا جواب میں جوئے روٹ نے بتایا کہ بن سٹوکس کھیلیں گے یا نہیں، میں کپتان نہیں ہوں۔ اس کا فیصلہ ابھی ہونا ہے۔

آج انہوں نے بھرپور ٹریننگ کی اور فیلڈنگ بھی کی بولنگ اور بیٹنگ بھی کی تھی، ہم دیکھ رہے ہیں دیکھیں کیا فیصلہ ہوتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button