"اسلامی بینکاری کے حوالے سے آگاہی‘‘ویمن یونیورسٹی میں ویب نار کا انعقاد

دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں شعبہ اکنامکس کے زہر اہتمام "اسلامی بینکاری” کے حوالے سے آگاہی ویبینار کا انعقاد کیا گیا، اس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر حنا علی تھیں۔
آگاہی ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ڈاکٹر اشرف عثمانی ( شریعہ سکالر میزان بینک) نے حاضرین کو جدید دور کی اسلامی بینکاری کے تصورات اور اطلاق کے بارے میں بتایا ، اور اسلامی بینکاری کے بارے میں عام غلط فہمیوں کو بھی واضح کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد اسلامی بینکاری کے علم کو حقیقی معنوں میں سمجھنے اور اس پر عمل درآمد کے ذریعے تعلیمی اداروں اور عام لوگوں کو سیکھنے کے بہت سے مواقع فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پر ڈاکٹر حنا علی نے کہا کہ مسلم اور غیر مسلم ممالک کے لیے دنیا بھر میں اسلامی مالیاتی نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
یہ سیشن اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ہمارے ملک میں اسلامی بینکنگ تیزی سے فروغ پا رہی ہے، اس لئے اس سے آگاہی ضروری ہے خصوصاً بینکنگ سیکٹر کے طالبات کے لیے ایسے ایونٹ لازمی ہونے چاہیں۔
ویمن یونیورسٹی اسی لئے ایسے اقدامات اٹھارہی ہے، یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔
اس موقع پر اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔



















