زرعی یونیورسٹی میں ہفتہ وار بسکٹ بال میچ کا اہتمام
این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہاسٹل انتظامیہ اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے باہمی اشتراک سے ہفتہ وار بسکٹ بال میچ کا اہتمام کیا گیا۔
میچ کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) اور امتیاز احمد وڑائچ ایڈیشنل سیکریٹری ٹاسک فورس جنوبی پنجاب تھے۔
یہ میچ زرعی جامعہ ملتان اور بیکن ہاوس سکول آفیسر کالونی ملتان کے مابین کھیلا گیا۔
ایک گھنٹے کے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد بیکن ہاؤس کی ٹیم نے 32۔38سکور کے ساتھ یہ میچ اپنے نام کیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے سے نوجوان نسل میں ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست اور چاک و چوبند رہتے ہیں۔
تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیاں طلباء کے لیے بہت ضروری ہیں۔دونوں ٹیموں کے تماشائیوں نے میچ کو پورے جوش و خروش سے دیکھا ، اور دل کھول کر کھلاڑیوں کو داد دی۔
آخر میں مہمانوں کی طرف سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی،ڈاکٹر عبد القیوم، ڈاکٹر شہباز،ڈاکٹر احمد محمود اور ڈاکٹر عبد الرحمان موجود تھے۔


















