Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ہفتہ وار باسکٹ بال میچ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہاسٹل انتظامیہ اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے باہمی اشتراک سے ہفتہ وار باسکٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔

میچ کے مہمان خصوصی خزانہ دار محمد رفیق فاروقی تھے۔

یہ دوستانہ میچ ہاسٹل واریرز اور ممتاز آباد فائٹرز کے درمیان ملبری ‏کورٹس میں کھیلا گیا۔

میچ ممتازآباد فائٹرز کے حق میں 22.30 پوائنٹس کے ساتھ رہا۔

اس موقع پر محمد رفیق فاروقی کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے سے نوجوان نسل میں ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست اور چاک و چوبند رہتے ہیں۔

تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیاں طلباء کے لیے بہت اہم ہیں۔ دونوں ٹیموں کے تماشائیوں نے میچ کو پر جوش انداز سے دیکھا، اور دل کھول کر داد دی۔

حال وارڈن ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہاسٹل انتظامیہ طلباء کے لئے ایسی غیر نصابی سرگرمیوں کا تسلسل جاری رکھے گی، تاکہ طلباء ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیوں میں حصہ لے کر ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط رہیں۔

آخر میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی گئی۔موقع پر ڈاکٹر احمد محمود،ڈاکٹر عبدالرحمن،ڈاکٹر محمد شہباز سمیت طلباء طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button