Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ہم ایک پروفیشنل ٹیم ہیں، ملتان کا موسم ہم پراثرانداز نہیں ہوگا، نکولس پوران

مہمان ٹیم کے کپتان نکولیس پوران کا کہنا تھا کہ
ہم ایک پروفیشنل ٹیم ہے ملتان کا موسم ہم پراثرانداز نہیں ہوگا، ہمارے کھلاڑی ردھم میں ہیں ، کوئی بہانہ یا جواز نہیں گھڑا جاسکتا، سب کواپنی فارمینس دینا ہوگی۔

نکولیس کاکہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ایک مضبوط سکواڈ ہے جس کی بیٹنگ لائن اور بالنگ لائن میں تناسب ہے جو اس کو تباہ کن بناتے ہیں ،مگر ہم نےسٹریجی تیا رکرلی ہے، ہمارا فوکس بابراعظم ہوں گے اگر ہم ان کو جلدآوٹ کرنے میں میاب ہوگئےتو باقی کوبھی روک لیں گے، وکٹ کارویہ تبدیل ہوتا رہتا ہے ہمیں بالنگ اور بیٹنگ دونوں پر انحصار کرناپڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ابھی سیریز کھیل کر آرہے ہیں، اگرچہ ہمیں اس کنڈیشن میں خودکو ڈھالنے میں کوئی زیادہ مشکل نہیں ہوئی، دو دن ہوگئے ہیں ملتان میں اگرچہ موسم گرم ہے مگریہ موسم اپ کی کارکردگی میں آڑے نہیں آسکتا، سٹڈیم میں موسم قدرے بہتر ہے اس لئے اچھے ماحول میں کرکٹ کھیلی جائے گی۔

نکولیس کا کہنا تھا کہ سیکورٹی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے یہ ایک شاندار انتظام ہے جس نے ہمیں تحفظ کااحساس دیاہے ہم بےخوف وخطر کھیلنے کےلئے آئے ہیں اور ملتان کے عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملےگی، اور وہ ہمیں سپورٹ بھی کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button