Breaking NewsSportsتازہ ترین
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر کورونا کاحملہ ہوگیا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نکروم بونیر جمعہ کے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں،ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
وہ اگلے میچ سے بھی باہر ہیں اور باقی ایام ملتان کے مقامی ہوٹل میں گزاررہے ہیں۔
اس سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم گزشتہ سال کراچی میں اسی مسئلہ کے سبب دورہ ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہوگئی تھی،اس کے نتیجہ میں اس وقت ایک روزہ سیریز ملتوی کی گئی جو اس ماہ جون کی گرمی میں ملتان میں کھیلی جارہی ہے۔
پاکستانی دورے پر ویسٹ انڈین کیمپ میں اس وقت 15 کھلاڑی موجود ہیں، اس لئے باقی ماندہ آخری میچ کو کوئی خطرہ نہیں جو اتوار کوکھیلا جائے گا۔



















