Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ڈویژن میں گندم خریداری، باردانہ تقسیم کے انتظامات کا آغاز

حکومت پنجاب کی ہدایت پر گندم خریداری سکیم 22-23 کیلئے ڈویژنل سطح پر کمیٹی تشکیل دیدی گئ جس کے کنوینئر کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد جبکہ سیکرٹری ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ مقرر کئے گئے۔

آر پی او ملتان ریجن، ڈائیریکٹر زراعت اور سول سوسائٹی کے دو افراد بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی گندم پالیسی پر عملدرآمد، مسائل کا ادراک اور انکے حل کی ذمہ دار ہوگی۔

اس سلسلے میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھی جاری کردیا۔

جس میں ہدایت کی گئ ہے کہ گندم خریداری، باردانہ تقسیم انتظامات بارے ضلعی کمیٹیاں قائم کی جائیں۔

ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرکے گندم خریداری مہم کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button