Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان میں گندم کا مقرر ہدف حاصل کرلیا گیا

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ڈویژن میں گندم خریداری کا مقررہ ہدف حاصل کرلیا گیا۔
ڈویژن میں ابتک 6 لاکھ 46 ہزار 174 میٹرک ٹن گندم خریدی جاچکی ہے، جو کہ مقررہ ہدف کا 102 فیصد ہے۔
ملتان ڈویژن میں گندم خریداری کا 6 لاکھ 38 ہزار 507 ٹارگٹ فکس کیا گیا تھا ،جس کو وقت مقررہ سے پہلے حاصل کر لیا گیا ہے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنرز،انتظامیہ اور، متعلقہ محکموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری مہم میں بہترین انتظامات کئے گئے اور کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کا گندم خریداری مہم جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسان کی محنت سے اگایا گیا گندم کا ایک ایک دانہ خریدیں گے۔


















