ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نے زیادہ گندم اگاؤ مہم کا آغاز کر دیا
یونیورسٹی نئے سال 2022.23 گندم کی کاشت اپنے زرعی فارم جلال پور پیر والا سے 300 ایک فارم سے کیا۔
یونیورسٹی نے اس مہم میں 1250طلباوطالبات شامل کیے۔جو کہ پنجاب کے تمام علاقوں میں کسانوں کے پاس جا کر ان کو گندم کاشت کرنے پر آگاہی دیں گے۔
مزید برآں وہ ان کو گندم کاشت کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بتائیں گے۔
یہ طلباء طالبان پنجاب گورنمنٹ کے محکمہ ایگریکلچر ایکسٹینشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔گندم اگاؤ مہم 20 دن جاری رہے گی۔
اس سلسلے میں کسانوں کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی جائے گی۔اس پروگرام کے تحت جگہ جگہ زرعی محکموں کے ساتھ ملکر سیمینار کیے جائیں گے۔
زرعی یونیورسٹی ملتان نے یہ طے کیا ہے کہ اس سال پنجاب بلکہ پورے ملک میں دو سے تین من گندم پر ایکڑ ہم کسانوں سے مل کر بڑھائیں گے۔
پچھلے سال کی اوسط پیداوار 5۔29من پر ایکڑ تھی۔جب کہ توقع کی جاتی ہے کہ اس سال میں 31تا 32من ہو گی۔
زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)کا یہ ویژن ہے کہ اس سال کسانوں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھا کر ان کو خوش حال دیکھیں اور ملکی معیشت مضبوط ہو ۔