Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترینجرائم کی دنیا

گندم ملتان سے باہر لیجانے کی کوشش ناکام

ڈیڑھ ہزار من سے زائد گندم ضبط کرلی گئی

گندم ملتان سے باہر لیجانے کی کوشش ناکام، ڈیڑھ ہزار من سے زائد گندم ضبط کرلی گئی۔

شجاع آباد موٹروے انٹر چینج پر1790 من گندم ضلع سے باہر لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔سمگل کی جانیوالی گندم کو تحویل میں لے کر محکمہ خوراک کے گودام میں جمع کرا دی گئی جبکہ گندم سمگل کرنیوالے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ چوہدری محمدارشد اور ڈی ایف سی احمد جاوید نے کی۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر نے خریداری کا ہدف مکمل ہونے تک ضلع سے گندم باہر لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

گندم کی سمگلنگ روکنے کے لئے ضلع میں23 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button