Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اگلا چیئرمین نیب کون ہوگا؟ حکومت اور اپوزیشن کے 7 نام سامنے آگئے

قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے 7 نام سامنے آگئے۔

اپوزیشن کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان، ناصر محمود کھوسہ، سلمان صدیق اور جلیل عباس جیلانی کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، سیکرٹری مذہبی امور اعجاز جعفر اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل عملیش چوہدری کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

اپوزیشن نے نئے چیئرمین نیب کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کو چیئرمین نیب کے لیے چار نام موصول ہوچکے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (جےیو آئی) نے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کا نام تجویزکیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے ناصرمحمود کھوسہ اور سلمان صدیق کا نام تجویز کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کا نام دیا گیا ہے۔

اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی چاروں ناموں میں سے ایک نام فائنل کرکے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھیجے گی۔ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا تجویز کردہ نام اپوزیشن لیڈر شہبازشریف حکومت کو بھجوائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button