Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کیا محمد عامر کی واپسی ممکن ہے ؟

مصباح الحق اور وقار یونس کے کوچنگ کے عہدوں سے ہٹتے ہی فاسٹ بولر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے واپسی کی خبریں گرم ہوگئیں ہیں، اور یہ کہاجارہا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں، وہ اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کریں گے۔
گزشتہ برس دسمبر میں محمد عامر نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر تقریباً 15 منٹ کی ویڈیو میں بتایا تھا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں بلکہ انہوں نے سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔
اس ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تو سابق کوچ مکی آرتھر اور گزشتہ منیجمنٹ نے میرے فیصلے کو سپورٹ کیا، لیکن جب سے نئی منیجمنٹ آئی ہے وہ میرے پیچھے پڑ گئی، نئے بولنگ کوچ اور ہیڈ کوچ نےکہا کہ میں نے لیگز کے لیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی ہے اور بار بار لوگوں کے ذہن میں ڈالا کہ میں نے اس وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑا ہے اور میں پیسے کے پیچھے ہوں۔
فاسٹ بولر نے اپنے ویڈیو میں مزید کہا تھا کہ احسان مانی اور وسیم خان سے کوئی اختلاف نہیں‌ ہے، میری ریٹائرمنٹ‌ لینے کی وجہ ٹیم منیجمنٹ کا رویہ ہے، اگر عزت نہیں ملے گی تو میں وہاں نہیں رہ سکتا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button