Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

چیمپینز ٹرافی پاکستان میں ہوگی؟؟ فیصلہ جلد متوقع

چیمپئنز ٹرافی پر حتمی فیصلہ کرنے کےلئے آئی سی سی حکام نے سر جوڑلئے ہیں، طلب کئے جانے والے اجلاس میں پاکستان کیلئے نئی تجویز تیار۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا اہم ترین اجلاس 19 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔3 روزہ طویل اجلاس میں بورڈز ممبران شامل ہونگے۔

پاکستان کیلئے اہم اجلاس ہے۔چیمپئنز ٹرافی پر اہم بات ہوگی،پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل کی پیشکش کی جائے گی،کیونکہ بھارتی حکومت نے تاحال اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام لاہور سے اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام ملتان سے دبئی روانہ ہونگے۔

اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی سمیت متعدد امور زیر بحث آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کی صورت میں ایونٹ منتقلی سمیت 3 آپشنز پر کام تیز کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button