Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سیریز جیتںے کے بعد مورال ہائی، جیت ورلڈ کپ میں مددگار ثابت ہوگی، جنوبی افریقہ آل راؤنڈر

ساؤتھ افریقہ کی کھلاڑی اینری ڈرکسن نے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے ھمارے لئے یہ سیریز جیتنا بہت اچھا ہے۔ ابھی بہت سی چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ملتان کے لوگ بہت اچھے ہیں ۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ساؤتھ افریقہ کی کھلاڑی اینری ڈرکسن کی میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ جیت اہم ہے ,ہمارے لیے سیریز کا جیتنا کافی اچھا ہے,ابھی بھی بہت سی چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہم جوٹارگٹ رکھے تھے وہ حاصل کئے اس سے زیادہ بھی کامیابی حاصل کی جاسکتی تھی، تاہم گذشتہ برس ہم تین صفرسے ہار کرگئے تھے۔

اس جیت سے ہمارا مورال بلند ہوا ہے یو اے ای کی کنڈیشن قدرے مختلف ہوں گی مگر ہم ایڈجسٹ کرلیں گے، ملتان کے لوگ بہت اچھے ہیں کراوڈ بہت چارج تھا اس نے دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جو بہت اچھا لگا۔

ملتان بہت گرم شہر ہے، یہاں کھیلنا ایک اچھا تجربہ تھا، یہاں کی لوگ بھی بہت میزبان ہیں ان کی محبت یاد رہے گی ، ورلڈکپ کےلئے فیورٹ تونہیں مگر وکٹری سٹینڈ کی تیاری مکمل ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button