Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول سامنے آگیا

پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول سامنے آگیا۔
تفصیل کے مطابق صوبے بھر میں موسم سرما کی چھٹیاں 23 دسمبر 2025 سے شروع ہونگی اور 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی، پنجاب میں سکولز دوبارہ 13 جنوری کو کھلیں گے۔
واضح رہے کہ سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یکساں طور پر موسم سرما کی چھٹیوں کے اس شیڈول پر عمل کریں گے۔




















