Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری و نجی سکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات باقاعدہ طور پر شروع

پنجاب بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہیں جو 10 جنوری تک جاری رہیں گی۔

جمعہ سکولوں میں آخری تدریسی دن تھا جس کے بعد اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں، تعطیلات کے آغاز کے ساتھ ہی طلبا و طالبات نے سرد موسم میں تعلیمی مصروفیات سے وقفہ ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ والدین کی جانب سے بھی اس فیصلے کو موسم کی شدت کے پیشِ نظر بروقت اور ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔

شدید سردی، دھند اور موسمی حالات کے باعث بچوں کی صحت اور حاضری کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق تعطیلات کے بعد 11 جنوری سے اسکول دوبارہ کھلیں گے اور تدریسی عمل معمول کے مطابق بحال ہو جائے گا۔ تاہم دورانِ تعطیلات اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی، ریکارڈ اور دیگر انتظامی امور کی نگرانی جاری رکھیں۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات طلبہ کے لیے نہ صرف جسمانی آرام کا موقع فراہم کرتی ہیں بلکہ انہیں گھریلو مطالعہ، نصابی سرگرمیوں کی تیاری اور تعلیمی کمزوریوں پر قابو پانے کا بھی موقع دیتی ہیں۔

والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ تعطیلات کے دوران بچوں کے مطالعہ اور مثبت سرگرمیوں پر توجہ دیں تاکہ واپسی پر تعلیمی تسلسل متاثر نہ ہو۔

واضح رہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر یکساں طور پر ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button