Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان

یونیورسٹی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تدریسی شعبہ جات، سب کیمپسز، مراکز، انسٹی ٹیوٹس، اسکول آف اکنامکس اور دیگر تمام تعلیمی اکائیوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے بعد یونیورسٹی میں جمعرات 2 جنوری 2026 سے تدریسی اور انتظامی سرگرمیاں معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق دورانِ تعطیلات وائس چانسلر، رجسٹرار، ایڈمنسٹریٹو آفیسرز، یونیورسٹی لائبریری اور تدریسی شعبہ جات کے سربراہان سمیت وہ افسران و ملازمین جن کے فرائض تعطیلات میں بھی ضروری ہوں، اپنے معمول کے مطابق فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

تاہم اگر کسی شعبہ کو تعطیلات کے دوران اپنی خدمات انجام دینا ناگزیر ہو تو وہ وائس چانسلر کی پیشگی اجازت سے متبادل انتظامات کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button