زرعی یونیورسٹی میں ویمن ڈے منایا گیا
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، س موقع پر پینل ڈسکشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔
ڈاکٹر عائشہ حکیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین مختلف شعبہ ہائے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کو تعلیم اور تحقیق میں بہتر طور پر شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عمارہ نے کہا کہ خواتین اب پہلے سے زیادہ باشعور اور مضبوط ہیں اور موجودہ دور میں خواتین تحقیق میں پیش پیش ہیں۔
ایمن بتول نے کہ ہمارا مذہب خواتین کو تمام حقوق دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین تمام شعبہ جات میں نمایاں ہیں مگر ابھی بھی مختلف شعبہ جات میں انکی تعداد کم ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔
ڈاکٹر آقاش فاطمہ نے کہا کہ خواتین کے لیے قومی سطح پر پالیسی کی ضرورت ہے جس سے اُنہیں ترقی کے مواقع میسر آئیں۔
ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ نے کہا کہ خواتین گھر میں اور گھر سے باہر دونوں جگہوں پر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ماں،بہن،بیٹی، بیوی اور دیگر رشتوں سے ہی زندگی مکمل ہے۔
ڈاکٹر عثمان جمشید نے کہا کہ یونیورسٹی کی طالبات کامیابی کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور تمام مقابلہ جات میں بھی نمایاں رہتی ہیں۔ ڈاکٹر رشید احمد نے کہا کہ اسلام خواتین کو تمام بنیادی حقوق دیتا ہے۔
اس موقع پر لٹریری سوسائٹی کے ممبران بالخصوص روبینہ احمد نے بھی شاعرانہ کلام پیش کیا۔
تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر سلمان قادری، ڈاکٹر فواد ظفر احمد خان،ڈاکٹر نگہت رضا اور دیگر موجود تھے۔