Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

وومنز ڈویژن کرکٹ لیگ :چار ڈویژن کی ٹیموں نے رپورٹ کردی

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وومنز ڈویژن لیگ کرکٹ کے سلسلے میں چار ڈویژن کی ٹیموں کا کوچنگ کیمپ شروع ہوگیا۔

کیمپ کے پہلے روز ملتان۔ بہاولپور۔ ساہیوال اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی کھلاڑیوں کو کوچز شاکر قیوم۔ سلیم شہزاد۔ ریحان رفیق عامر عطا اور فزیو تھراپسٹ نے صبح و شام کے دوسیشن میں تربیت دی ۔

اس دوران بیٹنگ ۔بائولنگ ۔فیلڈنگ اور فٹنس کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دیئے گئے اور عملی پریکٹس بھی کروائی گئی۔

فزیو بصیرت فاطمہ نے کھلاڑیوں کو متوازن خوراک اور انجریز سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر بارے بھی آگاہ کیا ۔

دریں اثناء سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے کوچنگ سیشن کا دورہ کیا اور وومنز ڈویژنل لیگ کرکٹ کے مقاصد بارے بتایا کہ پی سی بی کی زیرنگرانی اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وومنز امپاورمنٹ کے مشن کے تحت جنوبی پنجاب کی گرلز کرکٹرز کو بہترین ماحول میں بھرپور کرکٹ کھیلنے اور تربیت حاصل کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

کوچنگ اور چاروں ڈویژن کی ٹیموں کے مابین مقابلوں کے اختتام پر پرفارم کرنیوالی کرکٹرز پر مشتمل سدرن پنجاب کی ایک مشترکہ ٹیم منتخب کی جائے گی ۔

جو 4مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم کے ساتھ وومنز ڈے کی مناسبت سے شیڈول میچ میں حصہ لے گی۔اور اگلے روز لاہور میں منعقدہ وومنز ڈے کی تقریب میں شرکت کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button