Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

وومنز ڈویژنل لیگ کا 18 فروری سے ملتان میں آغاز ہوگا

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وومنز ڈویژنل لیگ کا 18فروری سے ملتان میں آغاز ہو گا۔

جس میں ملتان ۔بہاولپور۔ ڈیرہ غازیخان اور ساہیوال کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

کورونا ایس او پیز کے تحت تمام میچز انٹرنیشنل کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم وہاڑی روڈ پر کھیلے جائیں گے۔

ٹیموں کی آمد سے لیگ میچز اور فائنل تک کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈبل لیگ کی بنیاد پر پہلے راؤنڈ کے مقابلے 18فروری سے 21فروری تک جاری رہیں گے۔ فائنل میچ 22فروری کو کھیلا جائے گا۔

چاروں ٹیموں کو قیام و طعام کی سہولت ملتان سٹیڈیم سے ملحقہ ایم سی ایس اکیڈمی میں فراہم کی جائے گی، ٹیموں کی آمد اور بریفنگ آج 15فروری کی شام کو ایم سی ایس اکیڈمی میں ہو گی، کل 16فروری سے دوروزہ کوچنگ سیشن کا آغاز ہوگا ۔

ٹیمیں اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ملتان سٹیڈیم پر صبح اور سہ پہر کے تربیتی سیشن میں ملتان سٹیڈیم میں حصہ لیں گی۔

18فروری سے ڈبل لیگ کی بنیاد پر مقابلوں کا آغاز ہو گا، اور روزانہ 20اوورز پر مشتمل دو دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے روز پہلے میچ میں بہاولپور اور ساہیوال کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دوسرے میچ میں ملتان اور ڈیرہ غازیخان میدان میں اتریں گی۔

19فروری کو پہلے میچ میں ملتان اور بہاولپور کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ ساہیوال اور ڈیرہ غازیخان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

20فروری کوپہلے میچ میں بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان کی مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ ملتان اور ساہیوال کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ڈبل لیگ راؤنڈ مکمل ہونے پر پوائنٹس ٹیبل پر دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گی ۔

21فروری کو فائنل میچ کھیلا جائے گا ، اور اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button