Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان : خواتین خصوصی افراد کی انٹرپرینیور ایکسپو کا اہتمام

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان نے سوسائٹی فار سپیشل پرسنز اور زبیدہ اجمل سینٹر فار انڈیپنڈنٹ لیونگ آف وومن ود ڈس ایبلٹیز کے اشتراک سے کچہری کیمپس میں "عظم نو: پاکستان کی پہلی خصوصی افراد کی کاروباری نمائش” کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں جبکہ زاہدہ حمید، صدر سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز، ڈاکٹر فرزانہ امجل (ممبر زبیدہ امجل سینٹر فار انڈیپینڈنٹ لیونگ) اور اعجاز احمد شاہ چیئرمین سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی نے آج ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے قومی تاریخ میں پہلی بار خواتین خصوصی افراد کے بنائے گئے فن پاروں کی کاروباری نمائش کا انعقاد کیا،جو قن کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور عام خواتین کی طرح ان کی صلاحتیوں کا اعتراف بھی ہے۔

اس ایکسپو کا مقصد پاکستان کے معاشی اور سماجی ترقی کے منظر نامے میں معذور خواتین کی شمولیت، بااختیار بنانے اور ان کی شناخت کے لیے بامعنی مواقع پیدا کرنا ہے، اس طرح کے پلیٹ فارمز نہ صرف معذور خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے بلکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب پاکستان کی پیشرفت کو بھی تقویت دیں گے۔

اس موقع پر معذروں خواتین نے اپنے فن پاروں کے سٹال بھی لگائے تھے جن میں دستکاری، ملبوسات، کھانے پینے کی اشیاء، ڈیجیٹل خدمات، اور اختراعی سٹارٹ اپ آئیڈیاز سمیت متعدد مصنوعات اور خدمات پیش کی گئیں تھیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے مختلف سٹال پر وزٹ کیا، اس موقع پر زاہدہ حمید اور ڈاکٹر امجل نے معذور خواتین کے لیے جامع پالیسیوں اور فعال تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ہم نے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے اور معذور افراد کو خصوصی مدد فراہم کی ہے، ایکسپو میں مختلف تدریسی شعبوں کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد بشمول معذور طلباء نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button