رائل آرچرڈ 5ویں سپر لیگ: خواتین کے مقابلے
رائل آرچرڈ ملتان میں جاری 5ویں سپر لیگ کے چھٹے روز پہلا میچ خواتین ٹیموں کے درمیان ہوا، جو رائل شاہین کی گرلز ٹیم نے آئی ایس پی سٹار کی ٹیم کو 50سکور سے ہرا دیا اس میچ کی پلئیر آف دی میچ وجیہہ کو قرار دیا گیا ۔
اس موقع پر رائل ارچرڈ ملتان کے جی ایم سیلز مارکیٹنگ اینڈ فنانس ملک عبد الروف نے ونر اور رنر دونوں ٹیموں کو یادگاری شیلڈز اور پلئیر آف دی میچ کو کیش پرائز دیا۔
ملک عبد الروف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رائل ارچرڈ کے گرائونڈ میں خواتین ٹیموں کا میچ ایک حوصلہ افزا اقدام ھے ، اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور خواتین کھلاڑیوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہو گی ۔
سپر لیگ کے چھٹے روز دوسرا میچ کیپٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد اور لاہور سمارٹ سٹی لاہور کے درمیان ہوا ، جبکہ تیسرا میچ آر او ڈیلر اور آر او ساہیوال کے درمیان ہوا ۔
اسی طرح سپر لیگ کے ساتویں روز آج جمعہ کے روز پہلا میچ سپیشل افراد کے درمیان جبکہ دوسرے 2میچ سیمی فائنل ہونگے۔
لیگ کا فائنل 6نومبر بروز اتوار کو ہو گا اور فائنل میچ کے بعد فیملی گالا اور میوزیکل نائٹ ہو گی، جس میں ملکو اور ساحر عدد علی بگا پرفارم کرینگے ۔
میوزک نائٹ میں داخلہ فری لیکن بذریعہ پاس ہو گا ۔
پاس رائل ارچرڈ ملتان اور سپانسرڈ اداروں کے علاوہ گراؤنڈ سے میچ دیکھنے کے دوران بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔