Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی پہلی ورچوئل انٹرنیشنل کانفرنس کی میزبانی کرے گی

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ معاشیات کے زیر اہتمام پہلی ورچول انٹرنیشنل کانفرنس بدھ سے شروع ہوگی۔
دو روزہ کانفرنس کا عنوان ’’ "معیشت اور سماجی علوم میں عصری مسائل‘‘رکھا گیا ہے ، پہلے روز زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور کرک یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی افتتاحی سیشن میں لیکچر دیں گے، جبکہ مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی شاہدہ حمید ہوں گی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قرشی سرپرست ، جبکہ ڈاکٹر حنا علی کانفرنس کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔
کانفرنس میں سماجی و اقتصادی ترقی ، صحت اور فلاح و بہبود ، تعلیم کے ثقافتی پہلوؤں ، بینکاری اور سرمایہ کاری ، معاشرتی مسائل ، پورٹ فولیو مینجمنٹ اور مائیکرو فنانس میں عصری مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔
کانفرنس میں زکریا یونیورسٹی کے سکول آف اکنامکس کے سربراہ ڈاکٹر عمران شریف، ملائشیا سے ڈاکٹر لی چین، ڈاکٹر نور زمان، کے ساتھ پاکستان سے ڈاکٹر حفیظ، ڈاکٹر فدا ، ڈاکٹر محمد وحید، ڈاکٹر صوفیہ اعوان اوردیگر اپنے مقالے پیش کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button