Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کا چوتھا کانووکیشن 24 مارچ کو ہوگا، گورنر کی شرکت کا امکان

ویمن یونیورسٹی کا چوتھا کانووکیشن 24مارچ کو متی تل کیمپس میں ہوگا۔
جس میں بی ایس چار سالہ پروگرام 2016-20،2017-21کے ساتھ ساتھ دوسالہ ایم اے/ ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کے فارغ التحصیل طالبات شرکت کریں گی، اور ڈگریاں وصول کریں گی ۔

ڈگری لینے کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 4 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی کا کہنا ہے کہ کانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسل 23 مارچ کو ہوگی، جس میں شرکت کرنے والی طالبات ہی 24مارچ کی تقریب میں شریک ہوسکیں گی ۔

جبکہ ریہرسل میں شرکت کےلئے طالبات کوا پنی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹریشن کارڈ لانا لازمی ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button