Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی : بی ایس ، اے ڈی پی اور پوسٹ گریجویٹ کلاسز میں داخلے شرو ع ہوگئے

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی میں بی ایس چار سالہ پروگرام مارننگ ایوننگ کلاسز اے ڈی پی دو سالہ پروگرام اور پوسٹ گریجویٹ کلاسز میں داخلے شروع ہوگئے۔

داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں، بی ایس چار سالہ پروگرام میں 28 مضامین میں داخلے لئے جاسکتے ہیں، ایم فل پروگرام کےلئے 24 مضامین آفر کروائے گئے ہیں جبکہ پی ایچ ڈی کے لئے 11 مضامین میں داخلے ہوں گے، فارم ڈی 5 سالہ پروگرام میں صبح شام کی کلاسز میں داخلے ہوں گے، جبکہ 16 مضامین میں ڈپلومے کروائے جائیں گے، جن کا دورانیہ چھ ماہ سے ڈیڑھ سال تک ہوگا، ہر مضمون کی 10 سیٹیں سیلف فنانس پر رکھی جائیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ صرف طالبات داخلے کےلئے اپلائی کرسکتی ہیں درخواست دہندگان کے انٹری ٹیسٹ کے لیے اصل شناختی کارڈ لائیں گے، حقدار طالبات کےلئے میرٹ سکالرشپ بھی موجود ہیں، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کی داخلہ ٹیسٹ رول نمبر سلپ داخلہ پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button