ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی نے ’’ہم راز‘‘ ایپ لانچ کردی
ترجمان کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی ملتان نے دماغی صحت کسی شخص کی مجموعی صحت کا ایک اہم پہلو ہے، اور اسے وہ توجہ اور دیکھ بھال دینا ضروری ہے، جس کا وہ مستحق ہے۔
اچھی دماغی صحت افراد کو ایک اطمینان بخش اور بھرپور زندگی گزارنے کی اجازت دیتی ہے، اس لئے شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی ویمن یونیورسٹی ملتان نے شہریوں کی ذہنی صحت اور تندرستی کے لیے "ہمراز” مینٹل ہیلتھ ایپ اور انٹیگریٹڈ ہیلپ لائن "1166” کے آغاز کردیا ہے۔
یونیورسٹی فخر سے اعلان کرتی ہے کہ وزیر اعظم کے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون سے اس ایپ کا اجراء کیا گیا ہے جس کا مقصد شہریو ں کو مفت مشاورتی خدمات فراہم کرنا، اور لوگوں کی صحت اور معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے، جو ذہنی صحت کی خرابی کا شکار ہیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ دماغی صحت کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، جن میں ڈپریشن، اضطراب اور جسمانی صحت کے مسائل جیسے کہ دل کی بیماری، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، س لئے فوری کنسلٹنٹ سے رابطہ کرنا چاہیے۔
ویمن یونیورسٹی نے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے جس سے معاشرے میں دماغی امراض کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہوگی، رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ خراب دماغی صحت انسان کے تعلقات، کام کی زندگی اور پیداواری صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے۔
ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز نے کہا کہ یہ ایپ طلباء کے لیے ذہنی صحت کے مسائل کے لیے آن لائن مدد حاصل کرنے کے دوران رازداری کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔