Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی دو انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کےلئے تیار

ویمن یونیورسٹی ملتان رواں ہفتے دو انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کرے گی ۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں دو بڑے ایونٹ ہونے جارہے ہیں، جن میں شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس کا عنوان ’’کورونا کے بعد تعلیم کے بحالی اور سمارٹ ایجوکیشن ‘‘ہے، جس میں غیر ملکی اور ملکی ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔

جبکہ دوسری کانفرنس شعبہ سائیکالوجی کے زیراہتمام 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک منعقد ہوگی، جس کا عنوان ’’ایجوکیشنل ،کلینکل اینڈ سوشل سائیکالوجی ،‘‘ ہے، اس کانفرنس میں ڈرامہ فیسٹول بھی ہوگا، جس میں "سائیکالوجیکل چلینجز ان سوسائٹی” کے عنوان سے ڈرامے پیش کئے جائیں گے، جن کا دورانیہ 15 منٹ ہوگا۔

کانفرنسز کے مہمان خصوصی وائس چانسلر (ایمرسن یونیورسٹی) پروفیسر ڈاکٹر رمضان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرصاعقہ امتیاز ( بہاولپور ویمن یونیورسٹی) اور میزبان وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ہوں گی۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب صبح 10 بجے جناح ہال کچہری کیمپس میں منعقد ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button