Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ اجلاس میں ہنگامہ؛ ماہرین اور ممبران میں نوک جھوک ، اساتذہ کی ترقی

ویمن یونیورسٹی ملتان کا سلیکشن بورڈ اجلاس اساتذہ کو ترقیاں دے دی گئیں ، بورڈممبران اور ماہرین میں نوک جھوک، اجلاس باربار روکنا پڑا، آج سینڈیکیٹ اجلاس میں حتمی منظوری دی جائے گی ۔

تفصیل کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ اجلاس میں تلخ کلامیوں ، نوک جھوک کے بعد یونیورسٹی درجنوں اساتذہ کو ترقی دے دی گئی۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق سلیکشن بورڈ اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی صدارت میں ہوا، جس میں 300 سے زائد امیدواروں نے شرکت کی ۔

نتائج کے مطابق ڈاکٹر سارہ مصدق ، ڈاکٹر عدیلہ سعید کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ ارشاد کو ایسوسی ایٹ پروفیسر بزنس ایڈمنسٹریشن ، ڈاکٹر میمونہ یاسمین کو ایسوسی ایٹ پروفیسر انگلش ، موجودہ رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب کو ایسوسی ایٹ پروفیسر میتھ، موجودہ کنٹرولر ڈاکٹر حنا علی کو ایسوسی ایٹ پروفیسر اکنامکس ڈاکٹر طاہر یونس کو ایسوسی ایٹ پروفیسر بائیو کیمسٹری ،ڈاکٹر مریم ڈین کو ایسوسی ایٹ پروفیسر بائیو ٹیکنالوجی، ڈاکٹر عطیہ اقبال کو ایسوسی ایٹ  پروفیسر مائیکرو بائیولوجی، ڈاکٹر میمونہ نورین ایسوسی ایٹ پروفیسر مالیکولر جینٹکس ، ڈاکٹر ملکہ رانی ، ڈاکٹر مصباح ایسوسی ایٹ پروفیسر فزکس ، ڈاکٹر کلثوم پراچہ ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامک سٹیڈیز ، ڈاکٹر طاہر بانو ایسوسی ایٹ پروفیسر شماریات، ڈاکٹر میمونہ سبحانی کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کو اردو، ڈاکٹر شازیہ پروین کو ایسوسی ایٹ پروفیسر زوالوجی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ۔

جبکہ اسسٹنٹ پروفیسرز میں ڈاکٹر وردہ حسن ، ڈاکٹر فہمیدہ جبیں انالیٹکل کیمسٹری، ڈاکٹرروبیلا نواز کو ان آرگینک کیمسٹری ، ڈاکٹر خالدہ نسیم اور ڈاکٹر فریال آفتاب کو فیزیکل کیمسٹری، ڈاکٹر تنزیلہ رومان کو بائیو کیمسٹری، ڈاکٹر سدرہ مبین کو ان آرگینک کیمسٹری، حنا اسماعیل کو بزنس ایڈمنسٹریشن ، ڈاکٹر رائمہ ڈاکٹر عائشہ اشرف کو اکنامکس ، ڈاکٹر فرح دیبا کو بائیو کیمسٹری، ڈاکٹر صبا ظفر اور ڈاکٹر اسما پرویز بائیوٹیکنالوجی ، ڈاکٹر بینش ذہین اور ڈاکٹر دیبا کو ماس کیمونیکشن ، ڈاکٹر سارہ جیند اور ڈاکٹر عمیرہ نذیر کو مائیکرو بائیولوجی ، ڈاکٹر صبا کو مالیکولر جینٹکس ڈاکٹر سمیرا اشرف کو فزکس ، ڈاکٹر سونیا ناصر کو آرٹس اینڈ ڈیزائن ،ڈاکٹر انعم جاوید کو شماریات ، ڈاکٹر شاہدہ رسول اور ڈاکٹر عذرا پروین کو اردو میں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ۔

جبکہ لیکچرر کےلئے شعبہ انگلش میں شاہین رشید، سمیرا رحیم، سونیا اقبال ،شعبہ میتھ میں حفصہ ماہین ، اکنامکس کےلئے نازیہ لطیف اور سلمیٰ مینر ماس کوم کےلئے نازمین اور سعدیہ طالب فزکس کےلئے اقر ا رشید ،سیاسیات کےلئے خوشبخت بی بی، رفعت بشیر کو تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ماہرین اور بورڈ کے ممبران میں نوک جھوک شروع ہوئہ جو تلخ کلامی تک جاپہنچی، جس کی وجہ سے اجلاس بار بار روکنا پڑا ۔

زکریا یونیورسٹی کے کئی ماہرین کی تذلیل بھی کئی گئی جس کے بعد ان کو آئندہ کےلئے نااہل قرار دے دیا ۔

جس پر زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔

دریں اثنا اطلاع کے مطابق آج ہونے والے سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کامیاب ہونے والے اساتذہ کی حتمی منظوری دی جائے گی، اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کریں گی ۔

اجلاس میں ممبران آن لائن بھی شریک ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button