ویمن یونیورسٹی کی بس بڑے حادثے سے بچ گئی، تین ٹائر پھٹ گئے، موٹر وے پولیس کی امدادی کاروائیاں جاری

وومن یونیورسٹی ملتان کی بس حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئی، وومن یونیورسٹی ملتان کی چار بسیں ٹرپ سے واپس آرہی تھیں ٹائر برسٹ ہوگئے ۔
ہیڈ آف ڈیپارٹ موقع پر طالبات کو بے یارو مددگار چھوڑ کر فرار ہوگئیں ۔ طالبات کو موٹر وے پولیس نے ریسکیو کیا، اور امدادی کاروائیاں شروع کیں۔
حادثہ ننکانہ صاحب کے پاس پیش آیا.جس میں بی ایس طالبات کی بس الٹتے ہوئے بچ گئی، ٹرپ میں بی ایس اور ایم فل کی طالبات تھیں۔
ٹرپ لاہور سے واپسی ملتان آرہا تھا کہ اچانک تین ٹائر بلاسٹ ہوگئے، اس بس کا ٹائر لاہور جاتے ہوئے بھی پنکچر ہوگیا تھا ۔
جب کہ دوسری طرف وومن یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے بی ایس کی طالبات کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ پولیس کو کس نے کال کی، ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ نے کہا میںں ایک ایک پچی سے پوچھوں گی کہ کس نے پولیس کو مدد کے لئے کال کی۔
حادثے کے بعد ایچ او ڈی میمونہ بھی موقع سے غائب ہوگئی، اور وی سی وومن یونیورسٹی ملتان کا نمبر بند جاتا رہا ۔
جس کے بعد طالبات کی کال پر موٹروے پولیس نے انکیں سنبھالا اور نزدیکی ہوٹل میں قیام کروایا۔


















