ویمن یونیوسٹی کی طالبات کاسیلاب زدگان کے لئے بڑا پیکج، مچھر مار لوشن تیار کر لیا

ویمن یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کی اساتذہ اور طالبات نے سیلاب زدگان کےلئے مچھر مار لوشن تیار کرلیا ۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی اس وقت سیلاب زدگان کےلئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، جس کےلئے کیمپس لگائے گئے ہیں، اور مخیر افراد سے بھی امداد کی اپیل کی گئی ہے وہیں یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کی اساتذہ نے سیلاب میں پھنسے افراد کے لئے سینیٹائزر اور مچھروں سے بچاو کا لوشن تیار کیا ہے ۔
جس کےلئےخام میڑیل بھی اساتذہ نے خود خرید کیا ہے، یہ سامان دیگر امدادی سامان کے ساتھ متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
اس سلسلے میں امدادی کیمپس کی کوآرڈینٹر ڈاکٹر میمونہ خان کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کی ہدایت کے مطابق متاثرین سیلاب کےلئے اقدامات کررہے ہیں ،کوشش ہے کہ متاثرین کی مالی مدد بھی کی جائے تاکے وہ اپنی ضروریات زندگی کو بہتر کرسکیں اس حوالے سے شعبہ کیمسٹری نے 200 بوتلیں تیار کی ہیں ۔
وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے شعبہ کیمسٹری کی اساتذہ کی کاوشیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی اپنے متاثرین بہن بھائیوں کے ہردکھ درد میں شریک ہے، حکومت کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ بھی سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کررہا ہے ۔
اساتذہ نے جس محنت سے یہ امدادی سرگرمی کا کام شروع کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔



















