ویمن یونیورسٹی میں اسلامیات اور عربی ڈپلومہ شروع کرنے کا فیصلہ
ویمن یونیورسٹی ملتان نے ایم فل انگلش ، اسلامیات کے ساتھ ساتھ بی ایس اسلامیات اور عربی میں ڈپلومہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سیشن خزاں 2023میں ایم فل انگلش ، اسلامیات ، بی ایس اسلامیات اور عربی ڈپلومہ (6ماہ) کے داخلے کئے جائیں گے، جن کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخر ی تاریخ 18اگست مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان کا مزید کہناہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز ( اے ڈی پی دوسالہ) بی ایس چار سالہ ،بی ایس پوسٹ اے ڈی پی ،بی اے ، بی ایس سی دو سالہ ایم فل ،پی ایچ ڈی پروگرامز اور ڈپلومہ میں داخلے جاری ہیں ۔
انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے لئے 28 مضامین، ایم فل کےلئے 22 اور پی ایچ ڈی کے 14 مضامین میں امیدوار داخلہ لے سکیں گی۔
بی ایڈ ڈیڑھ سالہ، ارلی چائلڈ ایجوکیشن ، گرافک ڈیزائنگ، ڈرائنگ اینڈ پینٹنگ ، ماڈلنگ اینڈ مجسمہ سازی اور سرامکس میں ڈپلومے کروائے جائیں گے۔
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 18اگست مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کو آن لائن اپلائی کرنا پڑے گا، داخلے کی تمام تر تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔